Tuesday, 23 September 2025

بن کے نور خدا مصطفیٰ آ گئے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بن کے نور خدا مصطفیٰﷺ آ گئے

مرحبا مرحبا مصطفیٰﷺ آ گئے

اجڑی دنیا تھی، آقاﷺ نے آباد کی

ہر طرف دھوم ہے ان کی میلاد کی

سب کے مشکل کشا مصطفیٰﷺ آ گئے

جن کی خبریں نبی سارے دیتے گئے

جو گدا آئے خیرات لیتے گئے

وہ سراپا عطا مصطفیٰﷺ آ گئے

ہو گئے نور دنیا کے ظلمت کدے

جن کے آنے سے ماؤں کو بیٹے ملے

سرور انبیاء مصطفیٰﷺ آ گئے

عرش پر جشن جن کا منایا گیا

سب رسولوں کو جس میں بلایا گیا

ہاں وہی دل ربا مصطفیٰﷺ آ گئے

مشرکوں بت پرستوں کے دن پھر گئے

سب تراشے ہوئے بت زمیں پر گرے

حق نگر حق نما مصطفیٰﷺ آ گئے

اب نہ مایوس ہو گا سوالی کوئی

آج ناصر نہ لوٹے گا خالی کوئی

مسکرا اے گدا مصطفیٰﷺ آ گئے


ناصر چشتی

No comments:

Post a Comment