Wednesday, 3 September 2025

خواب زار سفر میں

 خواب زار سفر میں


اس سے پہلے

کہ آگے بڑھو اور بڑھتے چلو

چند لمحے سہی

رک کے اس موڑ پر

اپنی یادوں میں کھو جاؤ، سوچو

کہ گزرتے مراحل

کس طرح طے کیے؟

دشتِ امکاں میں کیسے جیے؟

کون، کب اور کیوں تم سے بچھڑے کہ اب تم اکیلے ہوئے

بڑھ کے پھر

صف بہ صف خود کو ترتیب دو

راستہ راستہ خواب زارِ سفر میں

حقائق سے آنکھیں ملاتے رہو

خواب دیکھا کرو

کہ جہدِ مسلسل پہ اُکسانے والے یہی خواب ہیں

کہ رختِ سفر بھی یہی خواب ہیں


یعقوب راہی

No comments:

Post a Comment