عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ہم کیوں نہ نبیﷺ کا ذکر کریں، یہ ذکر ہی برکت والا ہے
یہ ذات بھی سب سے عالی ہے، یہ نام بھی سب سے اعلیٰ ہے
ہے جگمگ جگمگ سب عالم، کہتی ہے خدائی یہ ہر دم
سرکارﷺ کی آمد آمد ہے، یُوں چاروں سمت اُجالا ہے
اللہ سے محبت تو دیکھو، محبوبﷺ کی نسبت تو دیکھو
سرکارﷺ کی کملی کالی ہے، کعبے کا غلاف بھی کالا ہے
سرکار خطاب جو کرتے تھے، اصحابؓ یہ جُھوم کے کہتے تھے
فرمانِ خدا، آقاﷺ کی زباں سُننے کا مزہ دوبالا ہے
کیوں اُن کے کرم کو دُوں نہ دُعا، جب جب بُرا وقت ہے مجھ پہ پڑا
ہر مشکل سے مجھ عاصی کو، آقاﷺ کے کرم نے نکالا ہے
سرکار کی سیرت اپناؤ، سانچے میں نبیﷺ کے ڈھل جاؤ
وہی بخشا جائے گا اطہر جو دل سے محمدﷺ والا ہے
اطہر علی
No comments:
Post a Comment