Thursday, 18 September 2025

طلب سے پہلے میرا کاسہ بھر دیتا ہے

 طلب سے پہلے میرا کاسہ بھر دیتا ہے

میرے سارے کام وہ خود ہی کر دیتا ہے

غارِ حرا سے غارِ ثور تلک کا وقفہ

آنکھ کی پتلی کو کیا کیا منظر دیتا ہے

کرتا ہے آزاد وہ دنیا کو ہر ڈر سے

اور بس ایک خدا کا سب کو ڈر دیتا ہے

اس کی ایک نظر سے کھل اٹھتے ہیں موسم

وہ بنجر دھرتی کو زندہ کر دیتا ہے

بھٹکے لوگو! اس کے گھر کا رستہ لے لو

جینے کے وہ سب کو لاکھ ہنر دیتا ہے


ڈاکٹر ناہید شاہد

No comments:

Post a Comment