عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ازل سے ہیں قرارِ جاں، دل و نظر کا نور ہیں
ہمارے سب سے مہرباں، حضورؐ ہیں حضورؐ ہیں
ہماری چاہتوں میں ہے اثر عرب کے چاند کا
اسی لیے تو زیست کے اندھیرے ہم سے دور ہیں
ہمارے دل کو چھیڑتی ہے کب کسی کی گفتتگو
انہیں کے تذکرے ہیں بس جو باعثِ سرور ہیں
اگرچہ در سے دور ہیں مگر نبیؐ کے فیض سے
ہماری چشمِ شوق میں وہ راستے ضرور ہیں
راحیل آکاش
No comments:
Post a Comment