Monday, 22 September 2025

برہمی اچھی نہیں ہے مسکرا کر دیکھیے

 برہمی اچھی نہیں ہے مسکرا کر دیکھیے

ہمنشیں ہم کو کبھی اپنا بنا کر دیکھیے

یاد آتا ہے محبت کا زمانہ بولیے

کچھ نئی آنکھوں سے بھی آنکھیں ملا کر دیکھیے

چاند آخر چاند ہوتا ہے، غلط فہمی کہاں

دور جا کر دیکھیے یا پاس آ کر دیکھیے

پر نہیں اڑنے کے قابل پھر بھی کوشش کیجیے

دے ہوا پرواز شاید، پر ہلا کر دیکھیے

سب نے لُوٹا ہے ضمیر اپنا بنا کر پیار میں

اس گلی میں بھی ذرا سر کا جھکا کر دیکھیے


ضمیر حیدر ضمیر

بصارت سے محروم شاعر

No comments:

Post a Comment