Monday, 22 September 2025

آپ کی شان کریمی کا کنارا ہی نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آپﷺ کی شان کریمی کا کنارا ہی نہیں

آپ سے بڑھ کے کوئی اللہ کو پیارا ہی نہیں

اب بھی جبریل یہی کہتے نظر آتے ہیں

آپﷺ سا کوئی حسیں اور ستارا ہی نہیں

دیکھ قرآن میں کیا کیا انہیں القاب دئیے

نام لے کر تو خدا نے بھی پکارا ہی نہیں

جس طرف آپ گئے قرآن بھی پیچھے آیا

یوں کسی اور پر قرآں کو اتارا ہی نہیں

دیکھا خالق کو مگر بہکی نظر بھی نہ تری

کون دیکھے یوں کسی آنکھ کو یارا ہی نہیں

یہ حقیقت ہے کہ ناصر میرے جیسوں کو

جز مدینے کے کہیں اور گزارا ہی نہیں


ناصر چشتی

No comments:

Post a Comment