Thursday, 18 September 2025

آسماں ہے خوب چمکا آمد سرکار پر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آسماں ہے خوب چمکا آمدِ سرکارﷺ پر

کیا حسیں منظر ہے پیارا آمدِ سرکارﷺ پر

تھی پریشانی کی ساعت اس لیے تو زور سے

بیٹھ کر ابلیس رویا آمدِ سرکارﷺ پر

کر رہے ہیں تذکرہ با ذوق سب سرکار کا

ہے مقدر سب کا اعلیٰ آمدِ سرکارﷺ پر

بارہویں تاریخ کو ماہِ ربیعُ النور میں

"ہر طرف ہے نور بکھرا آمدِ سرکارﷺ پر"

آسماں روشن ہوا ہے اور سجی ہے یہ زمیں

گلشنِ دنیا بھی‌ مہکا آمدِ سرکارﷺ پر

حضرتِ جبریلؑ نے کعبہ کی چھت پر اک علم

شان سے آ کر لگایا آمدِ  سرکارﷺ پر

الفتِ خیر الوری میں با ادب تابش نے بھی

دل کو پاکیزہ بنایا آمدِ سرکارﷺ‌ پر


محمد بلال تابش

No comments:

Post a Comment