Tuesday 13 October 2015

خاک نیند آئے اگر دیدۂ بے دار ملے

خاک نیند آئے اگر دیدۂ بے دار مِلے
اس خرابے میں کہاں خُواب کے آثار مِلے
اس کے لہجے میں قیامت کی فسوں کاری تھی
لوگ آواز کی لذت میں گرفتار مِلے
اس کی آنکھوں میں محبت کے دِیے جلتے رہیں
اور پندار میں اِنکار کی دیوار مِلے
میرے اندر اسے کھونے کی تمنا کیوں ہے
جس کے ملنے سے مِری ذات کو اظہار مِلے
رُوح میں رینگتی رہتی ہے گُنہ کی خُواہش
اس امربیل کو اِک دن کوئی دیوار مِلے

ساقی فاروقی

No comments:

Post a Comment