پریپریشن
ہمیں تیار کرنا ہے
اب آنے والی ساعت کے لیے
خود کو
ہمیں تیار کرنا ہے
نہ میں الزام دوں تم کو
وفا اور بے وفائی میں جو اک بار یک سا پردہ ہے
اس کو کیوں اٹھائیں ہم
جہاں تک آ چکے ہیں
اس سے آگے بڑھ نہیں سکتے
تو واپس لوٹ جائیں ہم
نہ میں الزام دوں تم کو
نہ تم الزام دو مجھ کو
کہ اس سے آگے کی منزل
بڑی ہی سخت ہے جاناں
کہ اس سے آگے کے لمحے
بڑے ہی جان لیوا ہیں
خالد شریف
No comments:
Post a Comment