فلمی گیت
جب چلی ٹھنڈی ہوا، جب اٹھی کالی گھٹا
مجھ کو اے جانِ وفا تم یاد آئے
جب چلی ٹھنڈی ہوا، جب اٹھی کالی گھٹا
مجھ کو اے جانِ وفا تم یاد آئے
زندگی کی داستاں، چاہے کتنی ہو حسیں
بِن تمہارے کچھ نہیں
کیا مزا آتا صنم، آج بھولے سے کہیں
تم بھی آ جاتے یہیں
یہ بہاریں یہ فضا، دیکھ کر او دلربا
جانے کیا دل کو ہوا، تم یاد آئے
جب چلی ٹھنڈی ہوا، جب اٹھی کالی گھٹا
مجھ کو اے جانِ وفا تم یاد آئے
یہ نظارے یہ سماں اور پھر اتنے جواں
ہاۓ رے یہ مستیاں
ایسا لگتا ہے مجھے جیسے تم نزدیک ہو
اس چمن سے جانِ جاں
سُن کے پی پی کی صدا، دل دھڑکتا ہے میرا
آج پہلے سے سوا، تم یاد آئے
جب چلی ٹھنڈی ہوا، جب اٹھی کالی گھٹا
مجھ کو اے جانِ وفا تم یاد آئے
شکیل بدایونی
بِن تمہارے کچھ نہیں
کیا مزا آتا صنم، آج بھولے سے کہیں
تم بھی آ جاتے یہیں
یہ بہاریں یہ فضا، دیکھ کر او دلربا
جانے کیا دل کو ہوا، تم یاد آئے
جب چلی ٹھنڈی ہوا، جب اٹھی کالی گھٹا
مجھ کو اے جانِ وفا تم یاد آئے
یہ نظارے یہ سماں اور پھر اتنے جواں
ہاۓ رے یہ مستیاں
ایسا لگتا ہے مجھے جیسے تم نزدیک ہو
اس چمن سے جانِ جاں
سُن کے پی پی کی صدا، دل دھڑکتا ہے میرا
آج پہلے سے سوا، تم یاد آئے
جب چلی ٹھنڈی ہوا، جب اٹھی کالی گھٹا
مجھ کو اے جانِ وفا تم یاد آئے
شکیل بدایونی
No comments:
Post a Comment