سردیوں کی دھوپ
ابھی کچھ روز پہلے
سردیوں کی دھوپ میں
بیٹھے ہوئے اس نے کہا تھا
زندگی کتنی حسیں ہے
پرندوں کی اڑانیں کتنی سندر ہیں
اور ساتھی من کو بھا جائے
تو جینے کا بہانہ مل ہی جاتا ہے
آج بھی ویسی سنہری دھوپ ہے
لیکن پرندے سر بہ زانوں
زندگی خاموش ہے
اور پھول مرجھائے ہوئے ہیں
خالد شریف
No comments:
Post a Comment