کب تک اس کا ہجر مناتا صحرا چھوڑ دیا
جینے کی امید میں میں نے کیا کیا چھوڑ دیا
میرے ساتھ لگا رہتا ہے یادوں کا بادل
دھوپ بھرے رستوں پر اس نے سایہ چھوڑ دیا
ہر چہرے پر اک چہرے کا دھوکہ ہوتا ہے
دنیا سب کچھ جان گئی ہے میرے بارے میں
بنت الم نے نامحرم سے پردہ چھوڑ دیا
پہلے پہلے خوف بہت آتا تھا مرنے سے
پھر وہ منزل آئی میں نے ڈرنا چھوڑ دیا
عبید صدیقی
No comments:
Post a Comment