بھولا نہیں دل عتاب اس کے
احسان ہیں بے حساب اس کے
آنکھوں کی ہے ایک ہی تمنا
دیکھا کریں روز خواب اس کے
ایسا کوئی شعر کب کہا ہے
اپنے لیے مانگ لوں خدا سے
حصے میں جو ہیں عذاب اس کے
ویسے تو وہ شوخ ہے بلا کا
اندر ہیں بہت حجاب اس کے
پروین شاکر
No comments:
Post a Comment