انا کی دھوپ اور پہرِ تعلق
ہے کتنا اجنبی شہرِ تعلق
لبوں پہ آ گیا دشنام بن کر
رگوں میں پھیلتا زہرِ تعلق
مزاجِ یار کا بل کھاتا دریا
انا کی اجنبی اونچی فصیلیں
وفا نا آشنا شہرِ تعلق
چھپے ہیں انگنت طوفان اس میں
بہ ظاہر پرسکوں بحرِ تعلق
میں پی جاؤںگا اپنے اشک سارے
بہ طورِ صدقۂ مہرِ تعلق
کٹھن ہے نفرتوں میں سانس لینا
تغافل دوستاں، قہرِ تعلق
جڑے ہیں سارے عالم فاصلوں سے
یہ دنیا بھی ہے اک دھرِ تعلق
امؔر دل دے کے بھولے اس لئے ہم
تعلق ہو کوئی بہرِ تعلق
امر روحانی
No comments:
Post a Comment