Tuesday, 19 December 2017

نقصان کیا بتائیں ہمارا کیا بہت

نقصان کیا بتائیں ہمارا کِیا بہت 
اس کاروبارِ دل نے خسارا کیا بہت 
چاروں طرف تھے پھول شفق کے کھلے ہوئے 
جس شام آسماں کا نظارا کیا بہت 
اب کیا کروں کہ شور میں آواز دب گئی 
میں اس کو شہرِ جاں میں پکارا کیا بہت 
شبنم سے پیاس تُو نے یقیناً بجھائی ہے 
میں نے بھی آنسوؤں پہ گزارا کیا بہت

عبید صدیقی

No comments:

Post a Comment