اس تکلم کی ادا پر کوئی کیا بات کرے
ہونٹ چپ ہوں تو تِرا رنگِ حنا بات کرے
دیکھ ہم خاک نشینوں سے زمانے کا سلوک
جیسے سوکھے ہوئے پتوں سے ہوا بات کرے
مجھ کو ہر فیصلہ منظور, مگر آخری بار
ایک پتھرائی ہوئی بھیڑ سے ہوں محوِ کلام
جیسے خاموش مزاروں سے دِیا بات کرے
سارے عالم سے جدا ہو تِرا اعجازِ سخن
جس سے تو بات کرے اس سے خدا بات کرے
سید انصر
No comments:
Post a Comment