دامنِ یار کو کانٹوں سے بچا کر رکھنا
دل میں ماتم بھی بپا ہو تو چھپا کر رکھنا
میں نے سیکھا ہے، سمندر سا ظرف دنیا میں
حالتِ زار جو دل کی ہو، دبا کر رکھنا
یہ نہ کہنا کہ تمہیں چھوڑ دیا ہے اس نے
بعد مدت کے وہ آئے تو بھلا لگ جائے
اپنے گھر بار کو اس طور سجا کر رکھنا
جو نہ آئے تھے پچھلے سال وہ اب آئیں گے
اپنی مغموم نگاہوں کو بچھا کر رکھنا
میرے ہی عکس نے مجھ سے یہ کہا ہنس ہنس کر
اسے کہتے ہیں محبت میں ستا کر رکھنا
کوئی آ کر نہ چنے کا جو بکھر جاؤ گے ذیش
پیکرِ کانچ کو پتھر سے بچا کر رکھنا
ذیشان نور صدیقی
(ذیش)
It is Nice to see on Ring-e-Urdu
ReplyDelete