Sunday, 2 August 2020

اظہار محبت کے لیے لازمی نہیں

اظہار کا متروک راستہ

اظہارِ محبت کے لیے لازمی نہیں
کہ پھول خریدے جائیں
کسی ہوٹل میں کمرہ لیا جائے
یا پرندے آزاد کیے جائیں
اظہار محبت کے لیے تم اپنے بوسے
کاغذ میں لپیٹ کر بھیج سکتی ہو
جس طرح میں نے اپنے جذبے
تمہیں پوسٹ کر دئیے ہیں

زاہد امروز

No comments:

Post a Comment