Sunday, 2 August 2020

آج خزاں کی عمر چھ دن ہو جائے گی

میں چھ راتوں سے سویا نہیں
آج خزاں کی عمر چھ دن ہو جائے گی
کئی دن ہوئے
میرے کندھوں پر پرندے نہیں بیٹھ رہے
کچھ تو کہو
اپنے کھنڈر ہوتے بدن کو
دیمک لگنے سے بچا سکوں 
تم چھ دن سے خاموش کیوں ہو؟

زاہد امروز

No comments:

Post a Comment