Sunday, 2 August 2020

روداد مجھ سے دل کی سنائی نہیں گئی

روداد مجھ سے دل کی سنائی نہیں گئی
اس واسطے رگوں سے دُہائی نہیں گئی
اک خواب تو اٹھا لیا میں نے چرا کے آنکھ
تعبیر اس کی مجھ سے اٹھائی نہیں گئی
گو ہجر پورے شہر کی چوکھٹ سے اٹھ گیا
لیکن مِری "گلی" سے جدائی نہیں گئی
پتھر بنا ہوا تھا میں اپنے "وجود" میں
دریا سے میری "لاش" اٹھائی نہیں گئی
پشتے میں باندھتا رہا اپنے "وجود" پر
لیکن مِرے بدن کی "کٹائی" نہیں گئی
اتنا ہی فرق ہے مِرے اور قیس میں حضور
بس مجھ سے اپنی خاک اڑائی نہیں گئی
چہرے پہ گرچہ تُو نے تغافل سجا لیا
آنکھوں سے دل کی بات چھپائی نہیں گئی
اس بے وفا سے ترکِ تعلق تو کر لیا
تصویر اس کی مجھ سے جلائی نہیں گئی

احمد ساقی

No comments:

Post a Comment