یارم
نفرتوں کے جہان میں یارم
ہم جو زندہ ہیں سانس لیتے ہیں
سب تِرے عشق کی بدولت ہے
عین ممکن جہانِ فانی میں
ہم رواجوں کی بھینٹ چڑھ جائیں
عین ممکن جہان فانی میں
ہم بھی مصلوب ہوں اناؤں پر
نفرتوں کے جہان میں یارم
کچھ بھی ممکن ہے، عین ممکن ہے
ہم محبت مزاج لوگوں کو
حکم ہو جائے پھر سے ہجرت کا
اس سے پہلے کے نبض رک جائے
اس سے پہلے کے خواب مر جائیں
چند لمحے جو اب میسر ہیں
اے محبت شناس شاہزادی
آو مل کے انھیں امر کر لیں
عثمان ملک
No comments:
Post a Comment