Saturday, 30 April 2022

اب یوں بھی نہیں آنکھ پہ الہام ہوا ہے

 اب یوں بھی نہیں آنکھ پہ الہام ہوا ہے

اک عمر میں وہ شخص مِرے نام ہوا ہے

یہ دولتِ رُسوائی کہاں مفت ملی ہے

سو زخم اٹھائے ہیں تو پھر نام ہوا ہے

اس ترکِ تعلق کا بہت خوف تھا دل کو

جس کام سے ڈرتا تھا وہی کام ہوا ہے

احباب تعارف میں یہی کہتے ہیں اکثر

یہ وہ ہے محبت میں جو ناکام ہوا ہے

اُس پار اکیلا تُو، میں اِس پار اکیلا

کیا خوب محبت کا یہ انجام ہوا ہے


میثم علی آغا

No comments:

Post a Comment