عارفانہ کلام نعتیہ کلام
تیرؐی آمد اس جہاں میں رحمتیں پھیلا گئی
ضابطہ دنیا میں جینے کا ہمیں سکھلا گئی
ذکر سرکارﷺ دو عالم میں ہے اتنی روشنی
نام تیراﷺ جب پکارا،۔ تیرگی گبھرا گئی
تھک چکا ہوں اس جہاں میں ظلمتیں سہہ سہہ کے میں
اب بُلا لو میرے مولاﷺ زندگی گھبرا گئی
ابن ثابتؑ ہو،۔ سلماںؑ، یا ابوذرؑ یا عمارؑ
ان کو تیریؐ خاکِ پا مل کر کہاں پہنچا گئی
یا رسول اللہﷺ مدد، جرارؔ پکارا رات جب
میں نے دیکھا بات میری مُنکروں کو کھا گئی
آغا جرار
No comments:
Post a Comment