میرے ذہن میں ہیں بہت سے دکھ تیرے بعد بھی
کہیں کسی بھی دکھ کی دوا نہیں تیرے بعد بھی
میری دسترس میں تھے سارے جہان کے راستے
سو سفر کا یونہی چلا گیا وہی سلسلہ تیرے بعد بھی
جو سفر تھا جانب منزلِ مقصود وہ تو نہیں رہا
مگر ایسا لگتا تھا جیسے ہے نیا مرحلہ تیرے بعد بھی
یہ سفر کے سب نئے مرحلے ہیں میرے لیے نئی رہگزر
جو رکوں تو رستہ ہے گمشدہ جو چلوں تو پھر وہی سلسلہ
جو میں خود کو تلاش کروں تو پھر ہے بہت عجیب سا معاملہ
میں جو تیرے ہونے سا تھا وجود ہوگیا دھواں دھواں
میرے ہونے کا تھا غرور جو وہ نہیں رہا میرے ساتھ اب
گو جو وقت کی تھی عنایتیں سبھی ہیں یہاں تیرے بعد بھی
میرے خواب تھے جو حسیں بہت ہوئے ریزہ ریزہ سے سب یہاں
میرے ذہن میں ہے وہ سب سماں جو تھا خواب سا تیرے بعد بھی
سبھی سلسلے سبھی قافلے ہیں رواں دواں کسی سمت میں
رہا میں ہی بس یونہی دربدر کبھی اِس نگر کبھی اُس نگر
رہا منزلوں کی تلاش میں اور خاک گلیوں کی چھانتا
کبھی روشنی، کبھی زندگی، کبھی دلکشی، کبھی سرکشی
یہی سلسلہ روزہ شب یونہی ہے رواں تیرے بعد بھی
وہ جو خواہشوں کا تھا سلسلہ تیرے جاتے ہی ہوا یوں تمام
کہ میں آج تک ہوں یہ سوچتی کہ یہ سب ہیں خواہشیں ناتمام
یہ جو سلسلہ ہے روز و شب چلے کب تلک تیرے بعد بھی
تسنیم مرزا
No comments:
Post a Comment