Friday, 29 April 2022

خود سے پوچھتی ہوں یہ اور کیا خسارہ یے

 سوال


ہاتھ دیکھتے ہو تم

اور مجھ سے کہتے ہو

واہ کیا مقدر ہے

اور عمر بھی لمبی

بس ذرا خسارہ ہے

نام تیرا لے کے میں

خود سے پوچھتی ہوں یہ

بعد تیرے جانے کے

اور کیا خسارہ یے

عمر چاہے لمبی ہو

موت کے لیے آخر

سانس رکنا لازم ہے


صفیہ چوہدری

No comments:

Post a Comment