Thursday, 28 April 2022

سنی سنائی ہوئی بات نہ سنا مجھ کو

 سنی سنائی ہوئی بات نہ سنا مجھ کو

کوئی ثبوت اگر ہے تو لا دکھا مجھ کو

سفید جھوٹ کوئی بات تھی کہ جس کے بعد

خدا کو دیکھ رہا تھا میں، اور خدا مجھ کو

ہے تف تمام محبت کے دعوے داروں پر

اس ایک شخص کو پھر سوچنا پڑا مجھ کو

تُو کیا کرے گا مِرا حال پوچھ کر، چل چھوڑ

تُو خوش تو ہے نا مِرے دوست! یہ بتا مجھ کو

صحیح ہوں میں تو یہاں بیٹھ بات سن میری

اگر غلط ہوں تو پانی بھی نہ پلا مجھ کو

میں ٹھیک ہوں مجھے خطرہ نہیں کسی سے ابھی

بس اپنے آپ سے کچھ دن ذرا بچا مجھ کو

ترا دماغ نہیں کام کر رہا مِرے دوست

اگر وجود محبت کا ہے دکھا مجھ کو؟


جہانزیب ساحر

No comments:

Post a Comment