Friday, 29 April 2022

تجھ سا سوچیں یا تجھ سا نم لکھیں

بیاد جون ایلیا


 تجھ سا سوچیں یا تجھ سا نم لکھیں

گر یہ سوچیں کبھی نہ ہم لکھیں

تیرے غم کو اگر سمجھ پائیں

اپنے غم کو کبھی نہ غم لکھیں

جس گھڑی ہم نے تم کو دیکھا تھا

اس گھڑی کو مِرا جنم لکھیں

ہم نے سیکھا ہے جھوٹ یہ تم سے

قہقہوں سے غم و الم لکھیں

سانس جو موت بن کے آتی ہے

آپ کا دم ہے اس کو دم لکھیں

آخری ہے تو پھر محبت ہے

ورنہ اس کو فقط ستم لکھیں

زندگی کٹ نہیں رہی تم بِن

لکھنے والے تو دو قدم لکھیں

کتنے گستاخ ہو گئے ابرک

ایلیا کو ہی ہم قلم لکھیں


اتباف ابرک

No comments:

Post a Comment