Sunday, 4 September 2022

رات نندو نے اور میں نے بھی خواب دیکھا

 نندو اور میں 


رات نندو نے اور میں نے بھی

خواب دیکھا کہ تھر کے صحرا کے

مور سارے اداس بیٹھے ہیں

بات اب تک کھلی نہیں مجھ پر

جھیل کینجھر کی سطح پر شب بھر

٭جام نندو نے گیت کیوں گائے

گیلی مٹی پہ بیٹھ کر ہم نے

کس لیے حاشیے بنائے تھے

کیوں سبھی زاویے مٹائے تھے

جھیل کینجھر کی سطح پر ہم نے

رات بھر اشک کیوں بہائے تھے


میر ساگر رحمان

٭جام نندو: جام نظام الدین دوم المعروف جام نندو سندھ کی سلطنت سمہ کے حکمران تھے جن کا دور امن و آشتی کا دور گردانا جاتا ہے، جام نندو عوام میں ہردلعزیز فرمانروا مشہور تھے۔ (جام نندو کے بزرگ جام سموں نے سلطنتِ سمہ کی بنیاد رکھی تھی) 

No comments:

Post a Comment