Monday, 5 September 2022

جب وہ میرے قریب سے ہنس کر گذر گئے

 جب وہ میرے قریب سے ہنس کر گُزر گئے

کچھ خاص دوستوں کے بھی چہرے اُتر گئے

افسوس ڈُوبنے کی تمنا ہی رہ گئی

طوفان زندگی میں جو آئے گزر گئے

حالانکہ ان کو دیکھ کر پلٹی ہی تھی نظر

محسوس یہ ہُوا کہ زمانے گزر گئے

کوئی ہمیں بتائے؟ کہ ہم کیا جواب دیں

منزل یہ پوچھتی ہے کہ ساتھی کدھر گئے


مشیر جھنجھانوی

No comments:

Post a Comment