فلمی گیت
یہ ہوا یہ رات یہ چاندنی تیری اک ادا پہ نثار ہے
مجھے کیوں نہ ہو تیری آرزو تِری جستجو میں بہار ہے
یہ ہوا یہ رات یہ چاندنی
تجھے کیا خبر ہے او بے خبر تیری اک نظر میں ہے کیا اثر
جو غضب میں آئے تو قہر ہے، جو ہو مہرباں تو قرار ہے
مجھے کیوں نہ ہو تیری آرزو تِری جستجو میں بہار ہے
تیری بات بات ہے دلنشیں کوئی تجھ سے بڑھ کے نہیں حسیں
ہے کلی کلی میں جو مستیاں، تیری آنکھ کا یہ خمار ہے
مجھے کیوں نہ ہو تیری آرزو تِری جستجو میں بہار ہے
یہ ہوا یہ رات یہ چاندنی
راجندر کرشن
No comments:
Post a Comment