پھر موسم خیال کی ٹھنڈی ہوا چلی
پھر پھیلنے لگی تِری خوشبو گلی گلی
دل کیف انتظار میں یوں ڈھل کے رہ گیا
پانی میں جیسے گھل گئی ہو برف کی ڈلی
کتنے مکان جھانکتی پھرتی ہے چاندنی
کیا جانے کس کو ڈھونڈتی پھرتی ہے منچلی
تیرا خیال گرمیوں کی صبح سا حسیں
یادوں میں تیری سردیوں کی دھوپ ہے ڈھلی
ویراں ہیں ایک عمر سے آنکھوں کے گلکدے
اس کو تو یاد آئے بھی مدت ہی ہو چلی
شب کو تو شامؔ چاند ستارے بھی ساتھ تھے
پڑنے لگی جو دھوپ تو اک اک نے راہ لی
پھر پھیلنے لگی تِری خوشبو گلی گلی
دل کیف انتظار میں یوں ڈھل کے رہ گیا
پانی میں جیسے گھل گئی ہو برف کی ڈلی
کتنے مکان جھانکتی پھرتی ہے چاندنی
کیا جانے کس کو ڈھونڈتی پھرتی ہے منچلی
تیرا خیال گرمیوں کی صبح سا حسیں
یادوں میں تیری سردیوں کی دھوپ ہے ڈھلی
ویراں ہیں ایک عمر سے آنکھوں کے گلکدے
اس کو تو یاد آئے بھی مدت ہی ہو چلی
شب کو تو شامؔ چاند ستارے بھی ساتھ تھے
پڑنے لگی جو دھوپ تو اک اک نے راہ لی
محمود شام
No comments:
Post a Comment