Friday, 24 January 2014

روتے روتے ہنسنے لگو گے ہنستے ہنستے رو جاؤ گے

روتے روتے ہنسنے لگو گے، ہنستے ہنستے رو جاؤ گے
پیار کسی سے کر کے دیکھو، میرے جیسے ہو جاؤ گے
کون ہے تم سے پہلے جس نے، غم کی ناؤ پار لگائی
اک دن تم بھی بوجھ غموں کا، ڈھوتے ڈھوتے سو جاؤ گے
جب بھی مجھ سے تم ملتے ہو، درد سنانے لگ جاتے ہو
ہم نے اپنا درد سنایا، رہ نہ سکو گے، رو جاؤ گے
ہر شخص سے الجھو روٹھو گے، دیواروں سے ٹکراؤ گے
جب پیار تمہیں ہو جائے گا، جب تم بھی کسی کے ہو جاؤ گے
جب یاد صفیؔ وہ آئے گا،جب اس کی یادیں چھیڑیں گی
تب خلوت ہو یا جلوت ہو، تم بیٹھے بیٹھے کھو جاؤ گے

صغیر صفی 

No comments:

Post a Comment