Sunday, 19 April 2015

اجی روٹھ کر اب کہاں جائیے گا

فلمی گیت

اجی روٹھ کر اب کہاں جائیے گا
جہاں جائیے گا، ہمیں پائیے گا

نگاہوں سے چھپ کر دکھاؤ تو جانیں
خیالوں میں بھی تم نہ آؤ تو جانیں
اجی لاکھ پردوں میں چھپ جائیے گا
نظر آئیے گا، نظر آئیے گا

جو دل میں ہے ہونٹوں پہ لانا بھی مشکل
مگر اس کو دل میں چھپانا بھی مشکل
نظر کی زباں سے سمجھ جائیے گا
سمجھ کر ذرا غور فرمائیے گا

یہ کیسا نشہ ہے، یہ کیسا اثر ہے
نہ قابو میں دل ہے، نہ بس میں جگر ہے
ذرا ہوش آ لے، چلے جائیے گا
ٹھہر جائیے گا، ٹھہر جائیے گا

اجی روٹھ کر اب کہاں جائیے گا
جہاں جائیے گا، ہمیں پائیے گا

حسرت جے پوری

No comments:

Post a Comment