Friday 9 October 2015

ان سے میری جھوٹی سچی کی جو برائی لوگوں نے

ان سے میری جھوٹی سچی کی جو برائی لوگوں نے
آخر مجھ سے روٹھ گئے وہ، ایسی لگائی لوگوں نے
ساتھ دیا جھوٹے لوگوں کا، رونا تو اس بات کا ہے
سچے تھے جو ان لوگوں سے، کی نہ بھلائی لوگوں نے
سب سے ہوئے وہ سینہ بہ سینہ، ہم سے ملایا خالی ہاتھ
عید کے دن جو سچ پوچھو تو، عید منائی لوگوں نے
کرنے لگے بہکی تقریریں، حضرتِ واعظ محفل میں
پانی میں تھوڑی سی ملا کر، کل جو پلائی لوگوں نے
دیوانہ، دیوانہ، کہہ کر دنیا میں بدنام کیا
میرے جنوں کی بات نہ تھی کچھ بات بڑھائی لوگوں نے
مرتے دم تک ساتھ رہا جو پُرنمؔ اس سے ایسا سلوک
جلدی سے کفنا دفنا کر جان چھڑائی لوگوں نے

پرنم الہ آبادی

No comments:

Post a Comment