Thursday, 30 June 2016

ہم گئے تو ملنے کو صرف ایک خار آیا

ہم گئے تو ملنے کو صرف ایک خار آیا
دھوم تھی گلستاں میں موسمِ بہار آیا
آج ان کی نیت پر مجھ کو بدگمانی ہے
آج میری باتوں پر ان کو اعتبار آیا
لے کے شیشہ و بربط آ بھی جاؤ اے یارو
موسمِ 🎕بہار آیا،  موسمِ🎕 بہار آیا
موت مل گئی تھی کل راہ میں مجھے میں بھی
زیست کے اندھیرے کو قبر میں اتار آیا
موت کی دعائیں تم روز ہم کو دیتے تھے
اب تو ہو گئی تسکیں، اب تو کچھ قرار آیا
فیصلہ عدمؔ اپنا رکھ دیا تھا دنیا پر
وہ بھی شرمسار آئے، میں بھی شرمسار آیا

عبدالحمید عدم

No comments:

Post a Comment