وہ ستا کر مجھے کہتے ہیں کہ غم ہوتا ہے
یہ ستم اور بھی بالائے ستم ہوتا ہے
جل کر مرنا بھی بڑا کارِ اہم ہوتا ہے
یہ تو اک چھوٹے سے پروانے کا دم ہوتا ہے
قصۂ برہمن و شیخ کو بس رہنے دو
گر حسیں دل میں نہ ہوں عظمت دل بڑھ جائے
بت کدہ تو انھیں باتوں سے حرم ہوتا ہے
پھونک اے آتشِ گل ورنہ تِری بات گئی
آشیاں برق کا ممنونِ کرم ہوتا ہے
چارہ گر میں تِری خاطر سے کہے دیتا ہوں
درد ہوتا ہے، مگر پہلے سے کم ہوتا ہے
ہجر کی رات بھی ہوتی ہے عجب رات قمرؔ
تارے ہنستے ہیں فلک پر مجھے غم ہوتا ہے
استاد قمر جلالوی
No comments:
Post a Comment