چاند آ بیٹھا ہے پہلو میں، ستارو! تخلیہ
اب ہمیں درکار ہے خلوت، سو یارو! تخلیہ
دیکھنے والا تھا منظر جب کہا درویش نے
کج کلاہو! بادشاہو! تاجدارو!۔۔۔۔ تخلیہ
غم سے اب ہو گی براہِ راست میری گفتگو
چار جانب ہے ہجومِ ناشنایانِ سخن
اپنے پورے زور سے فارسؔ پکارو! تخلیہ
رحمان فارس
No comments:
Post a Comment