کبریائی تِری بدنام ہوئی جاتی ہے
بندگی تجھ پہ اک الزام ہوئی جاتی ہے
تیری بیگانہ نگاہی کا یہ انجام اے دوست
کہ محبت ہوسِ خام ہوئی جاتی ہے
اس میں موسم کی نہیں قید کہ اب آپکی یاد
تھا محبت کیلئے موت کا ارماں مخصوص
مگر اب تو یہ ہوس عام ہوئی جاتی ہے
اے دعا مانگنے والے تِری ہر دم کی دعا
اب خدا کے لیے دشنام ہوئی جاتی ہے
کارواں آ ہی گیا تا بہ سوادِ تشکیک
منزل اب زحمت یک گام ہوئی جاتی ہے
اب تو شرمائے تِری پردہ نشینی کا غرور
بندگی فتنۂ اصنام ہوئی جاتی ہے
جس پہ تہذیب نے رکھی تھی حیا کی تہمت
وہ ادا اور بھی بدنام ہوئی جاتی ہے
مژدہ اے ذوقِ سخن جنبشِ لبہائے جمیلؔ
جنبشِ پردۂ الہام ہوئی جاتی ہے
جمیل مظہری
No comments:
Post a Comment