Friday, 17 June 2016

ایسے تو کوئی جی کو بناتا نہیں پتھر

ایسے تو کوئی جی کو بناتا نہیں پتھر
بے وجہ تو کبھی ہاتھ میں آتا نہیں پتھر
ڈرتا ہے اپنا ہی گھر زَد میں نہ آئے
اک شخص اندھیرے میں چلاتا نہیں پتھر
کچھ شیشہ بدن لوگوں میں تجویز یہی تھی
دیوانہ تیرے شہر میں کھاتا نہیں پتھر
یہ بات مِرے دل کو لگی سب سے بھلی بات
دیوانہ دیوانے پہ اٹھاتا نہیں پتھر

سعید راہی

No comments:

Post a Comment