Sunday, 12 June 2016

ہے اس کے گرد یہ محفل جو اک سوال میں چپ

ہے اس کے گرد یہ محفل جو اک سوال میں چُپ
لگی ہے اس کو بھی ایسے کسی خیال میں چپ
ہے اک طرفہ تماشہ طبیعتِ عشّاق
کبھی فراق میں باتیں، کبھی وصال میں چپ
خبر ہے اس کو بہت وقت کے گزرنے کی
ہے حسن اپنے ہی اندوہِ لازوال میں چپ
نگہ میں حسنِ بیاں جن کے بولنے سے تھا
ہوئے وہ اہلِ ہُنر رنجشِ زوال میں چپ
بہت کلام گزشتہ میں کر چکے ہیں منیر
دکھائی دیتے ہیں ہم جو بیانِ حال میں چپ

منیر نیازی

No comments:

Post a Comment