یوں ان کی بزمِ خاموشیوں نے کام کیا
سب نے میری محبت کا احترام کیا
ہمارا نام بھی لینے لگے وفا والے
ہمیں بھی آ کے فرشتوں نے اب سلام کیا
پھر یہی خط، تیری تصویر لے کے بیٹھ گئے
زمانہ ان کو ہمیشہ ہی یاد رکھے گا
وہ جس نے عشق کی دنیا میں اپنا کام کیا
تُو بےوفا ہے مگر مجھ کو جان سے پیارا ہے
اسی ادا نے تو راہیؔ کو تیرا غلام کیا
سعید راہی
No comments:
Post a Comment