Thursday, 23 June 2016

چین سے ہم کو کبھی آپ نے جینے نہ دیا

فلمی گیت

چین سے ہم کو کبھی آپ نے جینے نہ دیا
زہر بھی چاہا اگر پینا تو پینے نہ دیا
چین سے ہم کو کبھی آپ نے۔۔

چاند کے رتھ میں رات کی دلہن جب جب آئے گی
یاد ہماری آپ کے دل کو تڑپا جائے گی
آپ نے جو ہے دیا، وہ تو کسی نے نہ دیا
چین سے ہم کو کبھی آپ نے۔۔

آپ کا غم جو اس دل میں دن رات اگر ہو گا
سوچ کے یہ دم گھٹتا ہے پھر کیسے گزر ہو گا
کاش نہ آتی اپنی جدائی، موت ہی آ جاتی
کوئی بہانے چین ہماری روح تو پا جاتی
اک پل ہنسنا کبھی دل کی لگی نے نہ دیا

چین سے ہم کو کبھی آپ نے جینے نہ دیا
زہر بھی چاہا اگر پینا تو پینے نہ دیا
چین سے ہم کو کبھی آپ نے۔۔

ایس ایچ بہاری
شمس الہدیٰ بہاری

No comments:

Post a Comment