Thursday, 23 June 2016

ایسی محبت سے ہم باز آئے

فلمی گیت

ایسی محبت سے ہم باز آئے
جو دل کو جلائے ستائے دکھائے
ایسی محبت سے ہم باز آئے

بنا کر تمہیں اپنا کیا ہم نے پایا
خوشی لٹ گئی، چین دل کا گنوایا
بڑے غم سہے اور بہت دکھ اٹھائے
ایسی محبت سے ہم باز آئے
تصور میں تم سے ہوئیں کتنی باتیں
گزاریں بہت جاگ کر ہم نے راتیں
کبھی ہم نے چھپ چھپ کے آنسو بہائے
ایسی محبت سے ہم باز آئے
جو دل کو جلائے ستائے دکھائے

پی ایل سنتوشی

No comments:

Post a Comment