ان سے گو بول چال بند نہیں
پھر بھی شکوے ہمیں پسند نہیں
ہے وہی شاخِ آشیاں اپنی
اس چمن میں جو سربلند نہیں
دیر و کعبہ کے ناز بردارو
ہم خراباتیوں پہ ہیں پہرے
شیخ کا کوئی کام بند نہیں
عشق کو احتیاط لازم ہے
زندگی انتہا پسند نہیں
رئیس امروہوی
No comments:
Post a Comment