فلمی گیت
میں جس دن بھلا دوں تِرا پیار دل سے
وہ دن آخری ہو میری زندگی کا
یہ آنکھیں اسی رات ہو جائیں اندھی
جو تیرے سوا دیکھیں سپنا کسی کا
مجھے اپنے دل سے اترنے نہ دینا
ہمیشہ رہوں میں تِرے بازوؤں میں
نہ ٹوٹے یہ بندھن کبھی دوستی کا
میری دھڑکنوں میں محبت ہے تیری
میری زندگی اب امانت ہے تیری
تمنا ہے جن راستوں پر چلے تو
نشاں ہو وہیں پر میری بندگی کا
مسرور انور
No comments:
Post a Comment