مجھے اک دکھ میں رونا ہے
تِرا شانہ ملے گا کیا؟
نکلنا ہے محبت سے
کوئی رستہ ملے گا کیا؟
تمہارا ساتھ دوں گا میں
اگر چوپال میں آؤں
نیا قصہ ملے گا کیا؟
میں تم پر جان دیتا ہوں
کوئی ایسا ملے گا کیا؟
مجھے صحرا نے بھیجا ہے
یہاں دریا ملے گا کیا؟
اگر ہم پھر سے ملتے ہیں
وہی جذبہ ملے گا کیا؟
مسلسل رو رہے ہیں ہم
ہمیں پُرسہ ملے گا کیا؟
حسن ظہیر راجا
No comments:
Post a Comment