Tuesday, 7 July 2020

بجھا بجھا غمِ پنہاں سے وہ شباب رہا

بجھا بجھا "غمِ پنہاں" سے وہ "شباب" رہا
اک "آفتاب" پسِ پردۂ "سحاب" رہا
دھڑکتے دل کی قسم آپ کے نہ آنے سے
تمام رات "ستاروں" کو "اضطراب" رہا
انہیں "بھلا" کے تو کچھ اور ہو گئے برباد
ہوا سکوں ہی میسر،۔ نہ اضطراب رہا
زباں تو پھر بھی زباں ہے نگاہ تک نہ اٹھی
مگر وہ شکوہ کہ اس پر بھی کامیاب رہا
شروعِ "عشق" کی "ناکامیاں" ارے توبہ
خود اپنے دل سے مجھے مدتوں حجاب رہا
جو اٹھ گئی وہ نگاہی تو کیا کرو گے حفیظ
پناہِ جہد میں اب تک تو یہ شباب رہا

حفیظ میرٹھی

No comments:

Post a Comment