Friday, 31 July 2020

دعا کی اپنی ضرورت شراپ کی اپنی

دعا کی اپنی ضرورت، ٭شراپ کی اپنی
طلب جدائی کی اپنی، ملاپ کی اپنی
قدم بڑھاتے ہوئے ڈگمگا گئے ہم لوگ
اٹھا کے گٹھڑی چلے پُن و پاپ کی اپنی
میں کس کے چھوڑ کے جانے پہ کم کروں ماتم
کہ ماں کی اپنی محبت ہے، باپ کی اپنی
میں خود ہی پیچھا کئی دن سے کر رہی اپنا
سنی ہے میں نے صدا پھر سے چاپ کی اپنی
کسی طرح مِرے غصے کو درگزر کرئیے
میں بدمزاج سہی، ہوں تو آپ کی اپنی

کومل جوئیہ

شراپ = بددعا

No comments:

Post a Comment