Friday, 31 July 2020

کیسے جیتے ہیں زمانے والے

کیسے جیتے ہیں زمانے والے
بزمِ ساقی سے یوں جانے والے
دیکھ لے اور کوئی در مدام
ہم نہیں ہیں دام میں آنے والے
ہے طلب تجھ کو شہنائی کی
ہم ہیں غمگین ترانے والے
یوں بہاروں کی آبرو رکھیں
سوکھے پتوں کو اٹھانے والے
غم نہیں زیست کا اب ہم کو
ہم نہیں لوٹ کے آنے والے
کیوں اندھیرے کا بیوپار کریں
یہ چراغوں کو بجھانے والے
ہوں گے شرمندہ ایک دن دیکھو
نقش بزمی کا مٹانے والے

عرفان بزمی

No comments:

Post a Comment